ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر، امریکی و اسرائیلی مراکز نشانہ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب
کارروائی کا مقصد خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنانا تھا/ فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل اور امریکا کے خلاف میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی، آپریشن کے دوران کئی گھنٹوں تک مسلسل میزائل داغے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تازہ کارروائی کا مقصد خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنانا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق تقریباً تین گھنٹے تک میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق حملوں کے دوران عراق کے شہر اربیل میں موجود بعض عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو بھی ہدف بنایا گیا۔ اسی طرح اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب میں واقع فوجی تنصیبات پر بھی میزائل حملے کیے گئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی تل ابیب میں قائم سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اس مرکز پر حملہ کیا جا چکا تھا۔ مزید یہ کہ مقبوضہ بندرگاہ حیفہ بھی ایرانی میزائل حملوں کی زد میں آئی ہے جہاں متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں ایران کے جدید اور طاقتور میزائل استعمال کیے گئے جن میں خیبر شکن، قدر اور ختم شہر میزائل شامل ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ان میزائلوں میں متعدد وارہیڈز نصب تھے جس کی وجہ سے ان کی تباہ کن صلاحیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ خاص طور پر قدر میزائل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے وارہیڈ کا وزن تقریباً ایک ٹن تک ہے جو بڑے اہداف کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی آر جی سی کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 گزشتہ ماہ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز ہوا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملے دراصل اسی کارروائی کا جواب ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس آپریشن کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور خطے کے کئی ممالک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو مزید حملے بھی کیے جا سکتے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں