شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کرلیا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ
شمالی کوریا نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے کروز میزائل کے ایک نئے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربے کی نگرانی کی اور اس موقع پر بحری دفاع کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحری ڈسٹرائرز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سمندری دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا اپنی فوجی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جدید ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کا نئے ایرانی سپریم لیڈر کو اہم پیغام

دوسری جانب شمالی کوریا نے ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنے رہنما کے انتخاب کا مکمل حق حاصل ہے اور اس فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، ہر ملک کو اپنی سیاسی قیادت کے انتخاب میں خود مختاری حاصل ہونی چاہیے اور بیرونی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی اسمبلی آف ایکسپرٹس کی جانب سے نئے رہنما کے انتخاب کا احترام کیا جاتا ہے اور یہ ایرانی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا فیصلہ خود کریں۔

ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فوجی حملے کو غیر قانونی جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ ہوا، کسی ملک کی سیاسی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا ناقابلِ قبول ہے اور پوری دنیا کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں