امریکی وزیر دفاع کا نئے ایرانی سپریم لیڈر کو اہم پیغام
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جنرل ڈین کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ آج ایران پر شدید حملے متوقع ہیں، ایران کے دفاعی نظام ، میزائلوں اور دفاعی صنعتی ڈھانچوں کو ملیا میٹ کر دیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا کر ایک بڑی غلطی کی، ایران پڑوسی ممالک میں ہوٹلوں ،ہوائی اڈوں اور کاروباری مراکز پر حملے کررہا ہے، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے دانشمندی ہو گی وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام پر عمل کریں اور جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

ہیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے حوالے سے بلیک میل نہیں ہو گا، اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے تیل کی آمدورفت روکی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا، ایران تنہا کھڑا ہے اور بری طرح سے شکست سے دوچار ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی نئی قیادت کو بھی مار دیں گے، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد اب بھی وہی ہیں، ہمارے اہداف یہ ہیں کہ میزائل اور دفاعی صنعتی مراکز کو تباہ کیا جائے، ایرانی بحریہ کو تباہ کرنا بھی ہمارا مقصد ہے۔

اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے کہا کہ گزشتہ 10 روز کے دوران ایرانی بحریہ کے 50 سے زائد جہازوں کو تباہ کر دیا گیا، امریکی فوج بارودی سرنگیں بچھانے والے ایرانی جہازوں پر حملہ کر رہی ہے، ایران میزائل صلاحیت کو بری تعداد نقصان پہنچایا، ایران لڑ رہا ہے لیکن اتنی طاقت سے نہیں جتنا ہم نے سوچا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا دفاعی نظام اب ہمارے لیے چیلنج نہیں رہا، اتحادیوں کے ساتھ ملکرخطرات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جنگ میں مرنیوالے امریکی فوجیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

ضرور پڑھیں