امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی جاں بحق
متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو اماراتی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
فائل فوٹو
دبئی: (سنو نیوز) متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو اماراتی فوجی جاں بحق ہو گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا گیا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ آج ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر 15 بیلسٹک میزائل اور 18 ڈرون داغے گئے، ڈیفنس سسٹم نے 15 کروز میزائلوں کی نشاندہی کی جن میں سے 12 کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ 3 میزائل سمندر میں گرے۔

ایران کی جانب سے داغے کے 18 ڈورنز کی بھی نشاہدہی کی گئی جن میں سے 17 کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ ایک ڈرون رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

امارات وزارت دفاع کے مطابق اب تک ایران متحدہ عرب امارات پر 253 میزائل اور 1440 ڈرونز داغ چکاہے ، حملوں میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو چکی ہے۔

ادھر ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ترکیہ پر ایران کی جانب داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا،ایرانی بیلسٹک میزائل کو نیٹو فورسز نے فضا میں تباہ کیا جس کا ملبہ جنوب وسطی ترکیہ کے علاقے میں گرا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ڈرون حملہ، بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سے دھواں اٹھنے لگا

علاوہ ازیں امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں 9 روز کے دوران مختلف ممالک میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران میں 1255 افراد شہید اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ، اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔

ایران کے حملوں سے امریکا کے 8 فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، ایران کے حملوں سے اسرائیل میں 13 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، عراق میں ایران، امریکا اور اسرائیلی حملوں سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی حملوں سے یو اے ای میں 4 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے، کویت میں 6 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی، سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی جبکہ بحرین میں ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں