ایرانی ڈرون حملہ، بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سے دھواں اٹھنے لگا
Bahrain oil refinery attack
فائل فوٹو
منامہ:) ویب ڈیسک) خلیجی ملک بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد دارالحکومت کے قریب واقع اہم آئل ریفائنری کے علاقے سے شدید دھواں بلند ہوتا دیکھنے میں آیا، جس سے ملک کے توانائی کے شعبے میں ہلچل مچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق حملہ سترا کے علاقے میں ہوا، جہاں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ریفائنری کی املاک کو نقصان پہنچا۔ بحرینی وزارتِ صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ڈرون حملے میں 32 شہری زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی انتظامات کو بڑھا دیا ہے، نقصان اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ یہ ریفائنری بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ہے اور ملک کے توانائی کے نظام میں نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ حملے کے بعد توانائی کی پیداوار اور رسد پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام فعال ہے، میزائل حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئل ریفائنریوں پر حملے کیوں کیے؟ امریکا اسرائیل سے ناراض ہوگیا

 

 

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے اربیل ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیج میں اس قسم کے حملے عالمی توانائی مارکیٹ اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں، خطے کے ممالک کو اپنی دفاعی تیاری مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں