آئل ریفائنریوں پر حملے کیوں کیے؟ امریکا اسرائیل سے ناراض ہوگیا
Israel Iran oil refinery attack
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) ایران کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آ گئیں، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ڈپو پر ہونے والے حالیہ حملوں پر امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم سے حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کو توقع نہیں تھی کہ اسرائیل ایران میں ایک ساتھ تقریباً 30 ایندھن ڈپو کو نشانہ بنائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران کی تیل تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، اگر ایران کی توانائی کی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تو اس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی تیل تنصیبات کی تباہی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈرنامزد

رپورٹس کے مطابق امریکا اس معاملے پر اسرائیل سے بات چیت کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

ماہربین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی کی سپلائی اور تیل کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں