آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈرنامزد
Mojtaba Khamenei
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں شروع ہوگیا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد ایران بھر میں جشن کا سماں ہے، تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام قومی پرچم اور مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے، عوام کیطرف سے نئے سپریم لیڈر کی تصاویر پر گل پاشی کی گئی۔

اس موقع پر پاسداران انقلاب نے نئے لیڈر سے وفاداری کا عہد لیا اور کہا مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے سپریم لیڈر موجودہ حساس حالات میں ملک کی قیادت کر سکتے ہیں ، انہوں نے دھمکیوں کے باوجود خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب پر مجلس رہبری کا شکریہ ادا کیا۔

 ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں نے کھل کر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت کا اعلان کیا اور ایرانی عوام سے بھی یہی کرنے کی اپیل کی ہے، ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے مجلس خبرگان کے فیصلے کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے کہا قیادت کی پیروی کرنا ایرانی عوام کا قطعی مذہبی اور قومی فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کیلئے سپیشل فورسز بھیجنے پر غور شروع

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے نئے رہنما کے گرد اتحاد قائم کرنے کا عندیہ دیا اور مجلس خبرگان کے واضح فیصلے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

علی لاریجانی نے کہا دشمنوں کا خیال تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بند گلی میں پھنس جائے گا لیکن بالآخر مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا رہبر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں