امریکہ کا ایرانی یورینیم پر قبضے کیلئے سپیشل فورسز بھیجنے پر غور شروع
US plans Iran uranium raid
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے ایران کے پاس موجود یورینیم پر قبضہ کرنے کیلئے سپیشل فورسز بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 450 کلوگرام یورینیم موجود ہے جس میں 60 فیصد تک افزودگی کی سطح ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی سرزمین پر یہ کارروائی ممکنہ طور پر امریکی فورسز یا امریکی اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی ٹیم کے ذریعے کی جا سکتی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ مشن کب اور کس طریقے سے عمل میں لایا جائے گا، امکان ہے کہ یہ تب ہوگا جب ایران کی جانب سے خطرہ کم ہو جائے۔

دوسری جانب ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈے اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے بھی کیے ہیں، ایران کے پاسداران انقلاب کے مطابق کویت کے عریفجان بیس میں امریکی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے کیے گئے، عریفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی اہم فوجی تنصیب مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران پاکستانی جاں بحق

قبل ازیں ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں دو کویتی فوجی جاں بحق ہو گئے تھے جن میں عبداللہ عماد اور میجر فہد عبدالعزیز شامل ہیں۔

سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی ہے اور خطے میں کسی بھی غیر متوقع واقعے کے اثرات عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین ہو سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں