ایران کی جانب سے فضائی کارروائی کے دوران پاکستانی جاں بحق
Dubai air defense debris incident
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی شام پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص پاکستانی ڈرائیور تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دبئی کے علاقے البرشا میں پیش آیا جہاں فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے نے ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا، اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق ڈرائیور کو الرٹ پیغام موصول ہوا تھا جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم مذکورہ شخص گاڑی میں ہی موجود رہا جس کے باعث وہ اس حادثے کا شکار ہو گیا۔

دبئی میڈیا آفس نے اس واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے کے باعث ایک گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں موجود ایشیائی ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا،زمین لرز گئی

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں جاری کیے جانے والے الرٹ پیغامات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فوری طور پر کسی قریبی عمارت یا محفوظ مقام میں پناہ حاصل کی جائے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ حملوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں دو پاکستانیوں سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں، جس کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں