امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا،زمین لرز گئی
Oslo US Embassy explosion
فائل فوٹو
اوسلو: (ویب ڈیسک ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارت خانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کے داخلی حصے کو معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 1 بجے امریکی سفارت خانے کے احاطے کے قریب ہوا۔

 اوسلو پولیس کے مطابق دھماکا سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریب ہوا جب کہ دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

 فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ابھی دھماکے کی نوعیت یا تفصیلات پر تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کسی شخص کی کارروائی لگتی ہے۔

واقعے کے عینی شاہد نوجوان کے مطابق وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارت خانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے، تین زوردار دھماکے ہوئے جس کی شدت اتنی تھی کہ زمین بھی ہل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد امریکی فوجیوں کو ہم نے قید کرلیا ہے، علی لاریجانی

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی وہ ٹیکسی میں بیٹھے اور وہاں سے گزرے تو دیکھا کہ سفارت خانے کے سامنے کی سڑک دھویں سے گھری ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں