متعدد امریکی فوجیوں کو ہم نے قید کرلیا ہے، علی لاریجانی
Iran captures US troops
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران متعدد امریکہ کے فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اپنے غلط اندازوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے اور اسے اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ایرانی قوم دشمنوں کیخلاف متحد ہے اور ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت اس معاملے پر مکمل طور پر یکجا ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اب دنیا میں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایران کو خطے کے دیگر ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں کیخلاف چین کا سخت ردعمل

علی لاریجانی نے کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈوں کو ایران کیخلاف استعمال کیا گیا تو ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں