ایران پر حملوں کیخلاف چین کا سخت ردعمل
China opposes Iran attacks
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) چین نے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے کسی بھی منصوبے کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل نہیں ہوئ، ایسے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خود مختاری کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ جنگ کو مزید پھیلنے سے روکیں اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتی راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری

چین نے عالمی برادری خصوصاً بڑی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں