خانہ کعبہ میں نصب حجرِ اسود کی صفائی کیسے کی جاتی ہے؟
خانہ کعبہ کے مشرقی کونے میں نصب جنت سے لایا گیا حجرِ اسود بیت اللہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
فائل فوٹو
مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) خانہ کعبہ کے مشرقی کونے میں نصب جنت سے لایا گیا حجرِ اسود بیت اللہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

خانہ کعبہ کے مشرقی کونے میں ایک سیاہ پتھر نصب ہے، یہ پتھر حجر اسود کہلاتا ہے جو جنت سے لایا گیا پتھر بتایا جاتا ہے۔

یوں تو خانہ کعبہ کا گوشہ گوشہ اور ہر ذرہ مقدس اور ممتاز ہے، تاہم حجر اسود کو بیت اللہ میں یوں امتیازی حیثیت حاصل ہے کہ یہاں سے ہی طواف کعبہ کا آغاز اور یہیں سے طواف کعبہ کا اختتام کیا جاتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سنگ ہائے میل کا تعلق پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی سنت سے بھی ہے اور حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ جیسے انبیا کرام کی تاریخ سے بھی۔

تاریخ اسلام کے مطابق اعلان نبوت سے قبل جب کعبہ میں حجر اسود کی تنصیب کا وقت آیا تو سرداران مکہ کے درمیان اس پر جھگڑا ہوا کہ اس کی تنصیب کون کرے گا پھر نبی کریم ﷺ کے مدبرانہ فیصلے پر عمل کے بعد اس پتھر کو حضور نبی کریم ﷺ نے اپنے ہاتھ سے خانہ کعبہ میں نصب کیا۔

زائرین پیغمبرِ اسلام کی سنت کی اِتباع کرتے ہوئے حج وعمرہ کے موقع پر حجرِ اسود کو ہاتھ لگاتے ہیں، اسے بوسہ دیتے ہیں اور عقیدت کی انتہائی علامتِ احترام کے طور پر طواف کے دوران حجرِ اسود کی جانب اشارہ بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قرار

رُکنِ یمانی جو کعبے کی جنوبی سمت میں ہے، روایت کے طور پر طواف کے دوران اسے ہاتھ لگایا جاتا ہے، اِس کا تعلق اُس خاص دُعا سے ہے جس میں حیاتِ دنیوی اور حیاتِ اُخروی دونوں میں بھلائی اور خیر طلب کی جاتی ہے۔

اِن متبرک علامتوں کے تحفظ کے لیے سعودی حکومت نے ایک جامع نظام کو اختیار کیا ہُوا ہے اور ان کے بندوبست کا انتظام کر رکھا ہے جس میں اِن مقدس نشانیوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

حجرِ اسود کی حفاظت کے لیے اِسے چاندی کے فریم میں محفوظ کیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مخصوص تربیت یافتہ افراد اور نگرانی کے بہترین نظام سے یہاں آنے والے افراد کی دیکھ بھال اور طواف میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ترتیب کو خاص طور پر ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں