سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قرار
سعودی عرب
سعودی عرب نے اندرون مملکت سے حج کرنے والے عازمین کو سیزنل فلو و گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی/ فائل فوٹو
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اندرون مملکت سے حج کرنے والے عازمین کو سیزنل فلو و گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔

سعودی وزارت صحت نے رواں برس اندرون مملکت سے حج کرنے والے عازمین اور صحت کے متعلقہ اہلکاروں کے لیے لازمی ویکسینیشن کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ سیزنل فلو اور گردن توڑ بخار (منیناجائٹس) کی ویکسین لازمی طور پر لگانا ضروری ہے تاکہ عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کیخلاف آپریشن شروع کر دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی وزارت صحت نے واضح کیا کہ گزشتہ پانچ سال میں گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہوگا اور اس کا ریکارڈ صحتی ایپ پر اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔ وزارت نے تمام مستحقین کو ہدایت دی کہ وہ ویکسین لگانے کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے وقت حاصل کریں تاکہ مقررہ کورس مکمل کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف حج کے دوران عازمین کی صحت کو محفوظ بنائے گا بلکہ مناسک کی ادائیگی کو بھی بے خطر و پرسکون بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ ہدایات پر مکمل عمل کریں اور بروقت ویکسینیشن کروائیں تاکہ موسم حج میں کسی بھی طبی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

یاد رہے 2025 میں بھی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو کورونا ویکسین بھی لگائی گئی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں