امریکہ نے ایران کیخلاف آپریشن شروع کر دیا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کچھ دیر پہلے امریکہ نے ایران کے خلاف آپریشن شروع کیا/ فائل فوٹو
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے امریکہ نے ایران کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے، ہمارا مقصد امریکی عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم کی جانب سے خطرے کو ختم کر رہے ہیں، ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنا رہا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا اور ایران کے اندر موجود اہم حکمتِ عملی، انٹیلی جنس اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کو پری وینٹو آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ممکنہ خطرات کو پیشگی ناکام بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں کم از کم 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں تہران یونیورسٹی اور اس کے اطراف کے علاقے، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، عسکری تنصیبات، اور ایرانی صدر کی رہائش گاہ شامل ہیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مبینہ خفیہ دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مزید برآں، مہرباد ایئرپورٹ پر بھی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شہروں میں سائرن بجوا دیے اور شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ممکنہ جوابی کارروائی سے نمٹنے کے لیے فوج ہائی الرٹ پر ہے۔

ادھر امریکی میڈیا اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بھی اہم دعوے سامنے آئے ہیں۔ الجزیرہ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ حملوں میں شریک ہے۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل نے تہران اور اصفہان میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں اور طیارہ بردار جہازوں سے بھی ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے قطر نے اپنے عملے کو سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی ہیں۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے جون میں ہونے والی کارروائیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قم اور کرم آباد میں بھی مشترکہ حملے کیے گئے ہیں۔

تاحال ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ اور تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خطے میں کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی نظریں اس پیش رفت پر مرکوز ہیں۔ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں