امریکی حملے میں سپریم لیڈر آیت اللہ شہید، ایران کی تصدیق
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق متضاد اور سنسنی خیز دعوؤں نے خطے میں غیر یقینی صورتحال کو مزید گہرا کر دیا/ فائل فوٹو
تہران (نیوز ڈیسک): ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہونے کی تصدیق کر دی جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ اور غیر یقینی ہوگئی۔

 

یاد رہے اس سے قبل سینئر اسرائیلی حکام نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایرانی سپریم لیڈر کی میت مل گئی ہے۔ برطانوی میڈیا نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای ایک خفیہ کمپاؤنڈ پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ اسرائیلی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جواباً اسرائیل، ریاض، دبئی اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ

امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ خامنہ ای سمیت پانچ سے دس اعلیٰ ایرانی رہنما بھی اسی حملے میں شہید ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں فیصلے کرنے والے زیادہ تر افراد مارے جا چکے ہیں اور امریکا کا حملہ بہت طاقتور تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ایران کو دوبارہ سنبھلنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔

تاہم ان دعوؤں کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے متضاد بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر خیریت سے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے ترجمان نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دشمن اعصابی جنگ کا سہارا لے رہا ہے اور عوام دشمن کے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ جاں بحق

حالیہ سرکاری تصدیق کے بعد ایران میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری اداروں اور عسکری تنصیبات کے گرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کئی ممالک نے فوری تحمل اور سفارتی حل کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ طویل بھی ہو سکتی ہے یا سفارتی دباؤ کے نتیجے میں چند دنوں میں کسی معاہدے کی صورت اختیار کر سکتی ہے، تاہم فی الحال صورتحال انتہائی نازک اور تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.65 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.53 ▲ 0.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.54 ▲ 0.27
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.32 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.50 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,874 ▲ 2,503
Gold 22K Per Tola 382,134 ▲ 2,294
Gold 21K Per Tola 364,765 ▲ 2,190
Gold 18K Per Tola 312,655 ▲ 1,877
Silver Per Tola 5,616 ▲ 16
Platinum Per oz (USD) 1,527 ▼ 22.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں