ٹرمپ نے افغانستان کیخلاف پاکستان کی کارروائی کی حمایت کردی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی آگیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی آگیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان رجیم کے خلاف پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کی حمایت کردی۔

پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے میں مداخلت نہیں کروں گا، پاکستان بہت شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور عظیم فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں، پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی، مزید چیک پوسٹیں تباہ

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عظیم فائٹر قرار دے چکے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران سے خوش نہیں ہوں مگر جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں