پاکستان کی افغان جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی، مزید چیک پوسٹیں تباہ
افواج پاکستان کی افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے جوان افغان چیک پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں
راولپنڈی: (سنو نیوز) افواج پاکستان کی افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، سکیورٹی فورسز نے مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان فوج کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ، علاوہ ازیں افغان طالبان کے فوجی آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے صوبہ ننگرہار میں افغان طالبان کے ٹینک کو اڑادیا، پاک فوج نے افغانستان میں ایمونیشن ڈپو اور پٹرولیم (پی او ایل) کے بڑے ذخائر تباہ کر دیے، پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا افغان جارحیت کا بھرپور جواب، دشمن کو بھاری نقصان

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف افغان فوجی اہداف کو نشانہ بنارہی ہیں، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے کچھ دیر قبل پریس بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ افغان طالبان رجیم کی 18 پوسٹوں پر قبضہ کیا جا چکا ہے، منہ توڑ جواب میں 274 خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے، دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ اور قبضہ کر لی گئی ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں