پاکستانیوں کے لیے سویڈن میں مکمل فنڈڈ یونیسکو اسکالرشپس کا اعلان
Sweden
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستانی فنکاروں اور محققین کیلئے سویڈن میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج اسکالرشپس 2026 کھول دی گئیں ہیں۔

پاکستانی فنکاروں، محققین اور ثقافتی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے سویڈن میں مکمل فنڈڈ یونیسکو اسکالرشپس 2026 کے لیے درخواستیں کھول دی گئی ہیں، یہ ایک باوقار بین الاقوامی ریزیڈنسی پروگرام ہے جس میں مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور IELTS کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج اسکالرشپ 2026 ایک پوسٹ گریجویٹ سطح کا ریزیڈنسی اور فیلوشپ پروگرام ہے جو سویڈن میں واقع Decorated Farmhouses of Hälsingland (یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ) میں منعقد ہوگا، اس پروگرام میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے تخلیقی پیشہ ور افراد کو یورپ میں رہ کر کام کرنے اور بین الثقافتی تحقیق و فنی تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

منتخب امیدواروں کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی جس میں50ہزار سویڈش کرونر (تقریباً 4,500 امریکی ڈالر) کا وظیفہ شامل ہے جو رہائش اور منصوبے سے متعلق اخراجات کے لیے ہوگا، یہ اسکالرشپ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک، بشمول پاکستان، کے باصلاحیت افراد کے لیے مالی رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر نے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری سنادی

اس یونیسکو سویڈن اسکالرشپ کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے لیےIELTS یا کسی بھی زبان کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جس کی وجہ سے یہ پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے نہایت موزوں ہے خاص طور پر آرٹ، ثقافت، ورثہ تحفظ، موسیقی، آرکیٹیکچر، بشریات اور تحقیق کے شعبوں میں۔

درخواست گزاروں کو ایسے تخلیقی منصوبے پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے جوHälsingland ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کو دنیا کے کسی اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ سے جوڑتے ہوں، پروگرام میں جدت، ثقافتی مکالمے اور عالمی ورثے کے اشتراک کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

ثقافت اور ورثے سے متعلق شعبوں میں مضبوط پورٹ فولیو، تحقیقی پس منظر یا تخلیقی تجربہ رکھنے والے پاکستانی امیدواروں کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پر بدبودار مائع سے حملہ

کامیاب امیدواروں کو بین الاقوامی سطح پر نمائندگی، یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ پر عملی تجربہ اور عالمی ثقافتی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا، اس کے علاوہ، بین الاقوامی ماہرین، فنکاروں اور محققین کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری 2025 ہے، دلچسپی رکھنے والے پاکستانی امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنے منصوبے اور ضروری دستاویزات بروقت تیار کریں کیونکہ یہ ایک نہایت مسابقتی پروگرام ہے۔