قطر نے پاکستان کے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (سی پی ایس پی) کی جانب سے دی جانے والی فرسٹ اور سیکنڈ فیلوشپس کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جس سے پاکستانی طبی ماہرین کے لیے قطر میں روزگار کے مواقع نمایاں طور پر بڑھنے کی توقع ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اس فیصلے کے تحت سیکنڈ فیلو شپ کی بنیاد پر درخواست دینے والے ڈاکٹروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنی بنیادی اسپیشلٹی میں فرسٹ فیلوشپ مکمل کر چکے ہوں، قطری حکام نے یہ فیصلہ سی پی ایس پی کے تربیتی پروگرامز کے تعلیمی معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بورڈ آف پیس پر دستخط کر دیے
اہم پیش رفت یہ ہے کہ سی پی ایس پی فیلوشپس رکھنے والے ڈاکٹروں کو اب پرومیٹرک امتحان دینے کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے لائسنس کے حصول کا عمل تیز و آسان ہو جائے گا۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف تجربہ کار پاکستانی ڈاکٹروں اور سرجنز کو فائیدہ ہوگا بلکہ پاکستان اور قطر کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔