پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھ ماہ سے استعمال نہ ہونے والی سمز بند کی جا سکتی ہیں، 180 دن تک کال، میسج یا انٹرنیٹ استعمال نہ ہونے پر سم بند کر دی جائے گی، غیر فعال سم بند ہونے کے بعد نمبر کسی بھی دوسرے صارف کو جاری کیا جا سکتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ نمبر دوبارہ جاری ہونے کے بعد سابق صارف کا کوئی قانونی دعویٰ باقی نہیں رہے گا،سم کی ملکیت برقرار رکھنے کے لیے آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل دی جا سکتی ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے صارفین سمز کا ذمہ دارانہ استعمال جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کیلئے سائبر سکیورٹی الرٹ جاری
پی ٹی اے کی جانب سے یہ انتباہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دیا گیا ہے کہ تمام موبائل سمز کا استعمال باقاعدہ اور فعال ہو تاکہ غیر استعمال شدہ سمز کے ذریعے کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔
اس اقدام سے پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام کی سکیورٹی میں بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کے ڈیٹا اور دیگر اہم معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
پی ٹی اے نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ تمام موبائل آپریٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس عمل کو فوری طور پر شروع کریں اور صارفین کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔