اپنی دلکش مسکراہٹ، ڈمپلز اور صاف رنگت کے باعث مشہور ہانیہ عامر ایک بار پھر آن لائن افواہوں کا نشانہ بن گئیں ہیں، سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ انہوں نے گالوں کو نمایاں کرنے کے لیے بوٹوکس سمیت کاسمیٹک طریقۂ کار اپنایا ہے۔
ہانیہ عامر کے کزن نے ان افواہوں کو بالکل بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ کے ڈمپلز اور چمکدار جلد مکمل طور پر قدرتی ہیں۔
خاندان کا کہنا ہے کہ ہانیہ بچپن سے ہی قدرتی طور پر خوبصورت رہی ہیں، انہوں نے 18 سال کی عمر میں فلم جنان کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بچوں کے نام کرنا زندگی کی بڑی غلطی ثابت ہوئی، ترنم ناز
نورین نے وضاحت کی کہ وقت کے ساتھ ہانیہ کی شکل و صورت میں آنے والی تبدیلی عمر، جسمانی نشوونما، صحت مند غذا اور جم ورزش کا نتیجہ ہے جس کا کاسمیٹک سرجری سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ ہانیہ عامر کی سرجری سے متعلق تمام افواہیں جھوٹی ہیں اور ان پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میری زندگی ہے تو کی اداکارہ کی شادی کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں اور مرد و خواتین کی دوستی کو غلط رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔
نورین کا کہنا تھا کہ ہانیہ کی ذاتی زندگی نجی معاملہ ہے اور ان سے متعلق سرجری کی افواہیں پھیلانا ناانصافی ہے۔