پاکستان کی نامور اور سینئر غزل گو کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے حالیہ ٹی وی شو میں اپنی زندگی کے ایک تلخ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جائیداد بچوں کے نام کرنا انکی سب سے بڑی غلط ثابت ہوئی۔
پروگرام کے میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ میں نے برسوں کی محنت سے زمین خریدی، دل سے اپنا گھر تعمیر کیا اور بچوں کی کم عمری کے باعث اسے انہی کے نام منتقل کر دیا یہ سمجھ کر کہ نام کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے
ترنم ناز کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ حالات بدل گئے اور جب بچے بڑے ہوئے تو گھر میں حصہ مانگنے لگے، انہوں نے کہا کہ والدین کی حیثیت اور احترام اس وقت مختلف ہوتا ہے جب وہ اپنی پراپرٹی کے خود مالک ہو اگر گھر میرے نام رہتا تو معاملات زیادہ بہتر اور پرسکون رہتے۔
گلوکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگرچہ بچے آج بھی تابعدار ہیں مگر یہ فیصلہ زندگی بھر کا دکھ بن گیا ہے، ترنم ناز کلاسیکل موسیقی میں اپنی طاقتور آواز، پی ٹی وی کے یادگار گانوں اور استاد عاشق حسین کی شاگرد کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں جبکہ انہیں پرائیڈ آف پرفارمینس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔