محکمۂ تعلیم کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک میں طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات کم کر دیے جاتے ہیں کیونکہ اس مقدس مہینے میں فجر سے مغرب تک روزہ رکھا جاتا ہے۔
پاکستان میں رمضان 2026 کا آغاز چاند نظر آنے پر بدھ 18 فروری 2026 یا جمعرات 19 فروری 2026 کو متوقع ہے۔
امکان ہے کہ ریگولر اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی
ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہے گی، جمعہ کے روز دوسری شفٹ کے اوقات 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک متوقع ہیں۔
فی الحال اسکولوں کے اوقات صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہیں اور محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے یہ شیڈول 15 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول ٹائمنگز پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری تبدیلیاں کی جائیں، تاہم اب تک محکمۂ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نیا لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔