آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی
فائل فوٹو
January, 26 2026
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) محکمۂ تعلیم بلوچستان نے شدید بارشوں اور سخت سرد موسم کے باعث آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا اور انہیں بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔
محکمۂ تعلیم کے ترجمان کے مطابق طلبہ، اساتذہ اور والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نیا منصوبہ تیار
محکمے کی جانب سے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی تاریخوں سے متعلق معلومات فوری طور پر طلبہ، والدین اور متعلقہ تعلیمی اداروں تک پہنچائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی یا ابہام سے بچا جا سکے۔