اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ، سائلین پریشان
حکومت نے اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا جس نے مہنگائی کی چکی میں پسے سائلین کی مشکلات دو چند کر دیں۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا جس نے مہنگائی کی چکی میں پسے سائلین کی مشکلات دو چند کر دیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی، طلاق اسٹامپ پیپرکی فیس 100 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور نوکری کیلئے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ۔

اسی طرح بجلی، سوئی گیس اورپانی کے نئے کنکشن کی اسٹامپ فیس بھی اب 100روپے کی بجائے ایک ہزار روپے ہو گی، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کے لئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپرکی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دودھ فروشوں نے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیے

رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ روپے تک معاہدے کے لئے ای اسٹامپ پیپرکی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 6 ہزار روپے کا اسٹامپ پیپر ہو گیا۔

اسی طرح ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرکی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500 سے 1800 روپے کردی گئی، اسٹامپ پیرکے لئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں