سویڈن گورنمنٹ اسکالرشپس 2026 باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہیں جو 7202–6202 کے تعلیمی سیشن کے لیے فل ٹائم ماسٹرز پروگرامز کے خواہشمند بین الاقوامی طلبہ کے لیے دستیاب ہیں۔
یہ مکمل فنڈڈ اسکالرشپ نہ صرف مکمل ٹیوشن فیس ادا کرے گی بلکہ ماہانہ11,000 سویڈش کرونر بطور وظیفہ بھی فراہم کرے گی جو پاکستانی طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
یہ اسکالرشپس سویڈن انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام کے تحت پیش کی جا رہی ہیں جن کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت اور پرجوش طلبہ کو اپنی جانب راغب کرنا ہے، منتخب طلبہ کو تعلیمی اخراجات کے علاوہ اضافی معاون سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ سویڈن میں تعلیمی اور ثقافتی زندگی سے بآسانی ہم آہنگ ہو سکیں۔
اسکالرشپ کی نمایاں خصوصیات
- میزبان ملک: سویڈن
- تعلیمی سطح: فل ٹائم ماسٹرز ڈگری
- کوریج: مکمل ٹیوشن فیس اور 11,000 SEK ماہانہ وظیفہ
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 4 ہزاراسکول اساتذہ کی بھرتی کا اعلان
پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے امیدوار درج ذیل شرائط پوری کرنے کی صورت میں درخواست دے سکتے ہیں:
- سویڈش جامعات سے تسلیم شدہ بیچلرز ڈگری کے حامل ہوں۔
- سویڈن میں فل ٹائم ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے اہل ہوں۔
- تعلیمی کارکردگی بہترین ہو خاص طور پر ان تحقیقی شعبوں میں جو اسکالرشپ کمیٹی کی ترجیحات میں شامل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں فیس بک جیسا نیا فیچر شامل
سویڈن گورنمنٹ اسکالرشپس 2026 کا مقصد ایسے باصلاحیت طلبہ کو مواقع فراہم کرنا ہے جو تحقیق، جدت اور بین الاقوامی تعاون میں کردار ادا کر سکیں، دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی اسناد، سفارشی خطوط اورایک مؤثر اسٹیٹمنٹ آف پرپز تیار کریں جس میں اپنے تعلیمی شعبے اور کیریئر اہداف کی وضاحت ہو۔
درخواستیں جلد بند ہونے کا امکان ہے، اس لیے بروقت درخواست دینے سے انتخاب کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، یہ اسکالرشپ نہ صرف عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی فراہم کرتی ہے بلکہ مالی رکاوٹوں کے بغیر سویڈن کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی دیتی ہے۔