نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کی میزبانی ممکنہ طور پر قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔
آسٹریلیا سے ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مہم کے لیے پاکستان سے اڑان بھریں گی۔
رپورٹ کے مطابق قومی سلیکٹرز نے پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی مشاورت سے 15 رکنی سکواڈ پر مشاورت کر رکھی ہے تاہم آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی تین میچز پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد جلد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان، شاداب خان، ابرار احمد، محمد نواز، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، فہیم اشرف شامل ہیں۔
اس کو بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتانی سے ہٹانے کا امکان
ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ نافع اور عثمان طارق میں سے کسی ایک کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا، عثمان طارق کو سرپرائز پیکیج کے طورپر سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ریزور کھلاڑیوں میں محمد وسیم جونیئر، عبدالصمد اور خواجہ نافع کی شمولیت متوقع ہے۔