سپارکو کی عید الفطر کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی
سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔

سپارکو کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہو گی، 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہو گی۔

حکام کے مطابق 19 مارچ کی شام پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، رواں برس 30 روزے ہونےکا قوی امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی جبکہ دوسری جانب ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ضلعی دفاتر میں منعقد ہوں گے، شوال کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ 19 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے موزوں نہیں، اتنی عمر کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سے دیکھنا بھی ممکن نہیں ہے۔ 

ضرور پڑھیں