پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
فوٹو بشکریہ پی سی بی سوشل میڈیا
کراچی: (سنو نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائزز اونر کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی۔

تقریب رونمائی میں کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال ، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر بھی موجود تھے ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی ، ملتان سلطانز ، حیدرآباد ہیوسٹن اور راولپنڈی پنڈیز کے نمائندگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ شروع میں جب لیگ کا آغاز کیا تو پتہ نہیں تھا کہ مستقبل میں اتنی کامیابی ملے گی ، ٹرافی کی رونمائی کررہے ہیں اس کیلئے آٹھ ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ، ٹرافی کا نام اینفینٹی رکھا گیا ہے جس کا مطلب بیش قیمت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پہلا ایک روزہ میچ، پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست

سلمان نصیر نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل ٹرافی ملک کی معروف جیولرز کمپنی حنیف جیولرز نے تیار کی ہے ، پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی ایمریٹس کٹ اسٹون کا استعمال کیا گیا ہے، سیزن الیون میں 8 ٹیموں کی وجہ سے ایمریٹس اسٹون استعمال کیا گیا ہے۔

سی ای او حنیف جیولرز ذیشان حنیف نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا دور ہے اس کو مد نظر رکھ کر ٹرافی کو تیار کیا گیا ہے ، ٹرافی میں بیش قیمت پتھر بھی جڑے گئے ہیں ، ٹرافی کو سونے ، چاندی اور کاپر سے 2600 گھنٹوں میں تیار کیا گیا ہے، ٹرافی میں چاند ستارے اس کی خوبصورتی میں نکھار لا رہے ہیں۔ 

ضرور پڑھیں