مسجد الحرام میں افطاری کیلئے درخواستیں مانگ لی گئیں
سعودی عرب
سعودی عرب میں ماہ رمضان میں افطار کے لیے لائسنس یافتہ کیٹرنگ سروسز سے درخواستیں مانگی گئیں/ فائل فوٹو
مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے ماہ رمضان میں افطار کے لیے لائسنس یافتہ کیٹرنگ سروسز سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ رمضان میں افطاری کے لیے ادارے کی جانب سے شرائط مقرر کر دی گئی ہیں۔

ادارہ امور حرمین کے مطابق کارآمد لائسنس رکھنے والی وہ کمپنیاں جن پر کسی قسم کی صحت خلاف ورزی درج نہیں وہ اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل کرتے ہوئے درخواست 10 رجب 30 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

رپورٹس کے مطابق کیٹرنگ کمپنی کو افطار دسترخوان کیلیے ضمانت دینی ہوگی کہ وہ کم ازکم یومیہ 10 ہزار مقررہ فوڈ پیکٹس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے سخت ہیلتھ سٹینڈرز کی پابندی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے مختص ایریاز میں افطار پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے رمضان سے پہلے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا جائے گا، افراد، چیریٹی تنظیموں سے مسجد الحرام میں افطاردسترخوان کا انتظام کرنے کے لیے درخواستیں لی جائیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں