متحدہ عرب امارات: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
دبئی (ویب ڈیسک): نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین کے لئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا، دو جنوری بروز جمعہ کو ملازمین کے لئے ریموٹ ورک کا دن ہو گا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات یکم جنوری 2026 کو تمام سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے دن وفاقی ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے لیکن وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضر ہونے سے ہی ہو سکتا ہے وہ دفتر حاضر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویزا سے متعلق پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری

نئے سال کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات میں شاندار آتشبازی اور ڈرون شوز کی تیاریاں جاری ہیں، راس الخیمہ میں 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ کی آتشبازی کی جائیگی۔

دبئی میں نئے سال کی شام کو گلوبل ویلیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ میں شاندار آتشبازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ابوظہبی میں شیخ زاید فیسٹیول کے تحت 62 منٹ کی طویل آتشبازی اور دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں