ویزا سے متعلق پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری
ویزا اور سفری کلیئرنس نظام
وفاقی کابینہ نے پاکستان کے ویزا اور سفری کلیئرنس نظام میں اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھاتے ہوئے نئے ویزا کلیئرنس سسٹم کی منظوری دی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان کے ویزا اور سفری کلیئرنس نظام میں اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھاتے ہوئے نئے ویزا کلیئرنس سسٹم کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق نئے نظام کا مقصد بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے حصول کے عمل کو مزید شفاف، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے، یہ فیصلہ غیر قانونی ہجرت، جعلی سفری دستاویزات اور مختلف ممالک کی جانب سے داخلی قوانین میں سختی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفری دستاویزات کی جانچ کے عمل کو سخت بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری سے ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی اسکریننگ نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت جعلی ویزوں کی بروقت نشاندہی اور روانگی سے قبل غیر قانونی سفر کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں سخت اسلحہ قوانین کی منظوری

حکومتی اقدامات کا مقصد دھوکہ دہی میں ملوث ایجنٹ نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی اور بیرونِ ملک پاکستان کے تشخص کا تحفظ ہے، جبکہ متعدد ممالک کی جانب سے پس منظر کی جانچ کے سخت اقدامات اور مشتبہ درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ویزا نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی یہ کوششیں سابقہ اصلاحات کا تسلسل ہیں۔ آن لائن ویزا پر ٹو ایریول پلیٹ فارم کے اجرا کے چھ ماہ کے اندر 142,000 سے زائد ویزا درخواستوں کی کامیاب پراسیسنگ مکمل کی گئی، جس سے سیاحتی اور کاروباری سفر کے لیے درخواستوں کا عمل مزید سہل ہوا ہے۔

کابینہ نے اکتوبر اور نومبر کے دوران ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی، تاکہ قانون سازی کے امور میں بہتر ہم آہنگی اور پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں