مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ کا پاک بھارت جنگ میں شکست کا اعتراف
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کو قبول کر لیا۔
فائل فوٹو
مہاراشٹر: (سنو نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کو قبول کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ بھارت جنگ کے پہلے دن ہی پاکستان سے شکست کھا گیا تھا، 7 مئی کو ہونے والی آدھے گھنٹہ کی فضائی جنگ میں بھارت پوری طرح شکست کھا چکا تھا۔

پرتھوی راج چوہان کا کہنا تھا کہ لوگ مانیں یا نہ مانیں بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائیہ نے تباہ کیا تھا، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے کے بعد پوری بھارتی فضائیہ کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک بھی طیارہ گوالیار،بھٹنڈا یا سرسا سے اڑان نہیں بھر سکا،اگر بھارتی طیارے اڑتے تو پاکستانی انہیں بھی مار گراتے، پاکستان کے ڈر سے پوری بھارتی فضائیہ کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوران جنگ گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی ایئرفورس کو ناکوں چنے چبوائے تھے اور چار روزہ جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کی تھی اور پاک فضائیہ کی برتری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی مواقعوں پر اعتراف کر چکے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں