دوران جنگ گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
Rafale jets
فائل فوٹو
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی جریدا نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے 4 رافیل طیاروں کے نمبر دنیا کے سامنے پیش کر دیے۔

برطانوی دفاعی جریدے کِی ایرو میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں یہ واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تباہ رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے جبکہ بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سڈنی حملہ آور کا پاسپورٹ بھارتی نکلا، تفصیلات سامنے آگئیں

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا اور یہ تاریخ میں پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی، اس سے قبل پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی مگ 21 مار گرایا تھا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں