عمان: قومی دن کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
عمان میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
عمان میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا/ فائل فوٹو
مسقط: (ویب ڈیسک) عمان میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

عمان حکومت کے اعلان کے مطابق، تعطیلات بدھ اور جمعرات، 26 اور 27 نومبر 2025 کو ہوں گی، جبکہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں کام اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ شروع ہوگا۔ عمان کی تاریخ میں پہلی بار قومی دن منانے کے لئے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کا معاہدہ طے

عمان میں قومی دن ہر سال 20 اور 21 نومبر کو منایا جاتا ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسا نہیں تھا یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق سرکاری تعطیلات میں ترمیم کی گئی، جس کے مطابق قومی دن اب ہر سال 20 اور 21 نومبر کو منایا جائے گا، یہ فیصلہ آفیشل گزٹ میں شائع ہونے کے فوراً بعد نافذ العمل ہو گیا۔

اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم اب یہ تبدیلی شہریوں اور رہائشیوں کو زیادہ وقت فراہم کرے گی تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں، عمان کی ثقافت، تاریخ اور قومی یکجہتی کو اجاگر کر سکیں، اور ملک کی ترقیاتی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کر سکیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.27 ▼ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.83 ▲ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں