سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کا معاہدہ طے
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے معاہدہ معاہدہ طے پا گیا۔
سعودی اور پاکستانی حکام حج معاہدہ پر دستخط کررہے ہیں
اسلام آباد: (سنو نیوز) سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے معاہدہ معاہدہ طے پا گیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان حج معاہدے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا، سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور پاکستان کے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گزشتہ شب جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ حج معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چودھری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہوپ کے عہدے داران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کونسے افراد اب حج نہیں کر سکیں گے؟ اعلامیہ جاری

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے ضیوف الرحمان کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں