بھارت: نئی دہلی میں سلنڈر دھماکہ، 9 افراد ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
نئی دہلی میں دھماکے کے وقت کی تصویر
نئی دہلی: (سنو نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے قریب کار میں دھماکہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا جس سے قریبی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی علاقوں تک اس کی گونج سنائی دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دہلی فائر بریگیڈ کو شام 6 بج کر 55 منٹ پر دھماکے سے متعلق کال موصول ہوئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا، دھماکے میں ہلاک ہونے والے 9 افراد کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

رپورٹس میں بتایا گیا کہ لال قلعہ دھماکے کے بعد دہلی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا، دھماکے کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

اترپردیش پولیس حکام کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ اترپردیش کے تمام مذہبی مقامات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے،اترپردیش کے تمام اضلاع کی پولیس ہائی الرٹ ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں