دہشتگردوں کی سہولتکار مودی سرکار کا جنگی جنون کم نہ ہوا
 دہشتگردوں کے سہولت کار مودی کے بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔
فائل فوٹو
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دہشتگردوں کے سہولت کار مودی کے بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نریندر مودی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد کی صورتحال ، قومی سلامتی کے امور اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنگی جنون کم نہیں ہوا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد اب مودی نے بھارتی فوج کو "مکمل آپریشنل آزادی" دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نریندر مودی نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت کی مسلح افواج پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین میں مکمل آزادہے"۔

یاد رہے کہ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا حالانکہ پاکستان نے بھارت کو اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

مودی سرکار کے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا پردہ واقعہ کی ایف آئی آر سے ہی چاک ہو چکا ہے لیکن مودی کے سرپر جنگ کا بھوت سوار ہے۔

پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، جن افراد کو واقعہ میں ہلاک قرار دیا گیا انہوں نے ویڈیو بیانات میں اپنے زندہ ہونے کے ثبوت پیش کیے ، اس ساری صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ پہلگام واقعہ مودی سرکار کا پہلے سے طے شدہ منصوبہ ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب

جہاں تک بات کی جائے بھارت کی جنگی تیاریوں کی تو اس حوالے سے بھارتی فوج کے سابق جنرلز نے بھی بھارت کی اہلیت اور قابلیت سے سوالات اٹھائے ہیں۔

سابق بھارتی کور کمانڈر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت،ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکا کرتاہے۔

بھارتی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور ، نہ ڈرونز ، نہ فضائی اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کر سکیں، پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا، جنگی کارروائیاں ہمیشہ یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ردعمل پر مبنی ہوتی ہیں۔