نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نورڈک ڈائٹ، جو مچھلی، سبزیوں، بیریز اور سالم اجناس پر مشتمل ہے، ذیابیطس اور جگر کی چربی ک کرنے میں معاون ہے، سوئیڈش سائنس دانوں نے 100 سے زائد افراد پر اس غذا کے اثرات کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ یہ غذا جگر پر جمع چکنائی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔
تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق نورڈک غذا ٹائپ 2 ذیابیطس اور میٹابولک ڈِس فنکشن- ایسوسی ایٹڈ اسٹیے ٹوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی) کو قابو کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، ایم اے ایس ایل ڈی ایک ایسی بیماری ہے جو زیادہ تر کولیسٹرول اور موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے نہ کہ شراب نوشی کی وجہ سے۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کی دوا منظور؟
یہ تحقیق جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی، ماہرین نے اسے صحت مند خوراک کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے، یورپ کے شمالی ممالک جیسے سوئیڈن، فن لینڈ، ناروے اور ڈنمارک میں یہ غذائی عادات عام شامل ہیں۔
ماہرین نے واضح کیا ہے کہ روزمرہ خوراک میں سبزیوں، مچھلی اور سالم اجناس کو شامل کر کے ذیابیطس اور جگر کی بیماریوں کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔