پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب
پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہو گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے۔
فائل فوٹو
سرینگر: (سنو نیوز) پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہو گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پانچ کشمیریوں کے مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا ، تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے، تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی ، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، قابض بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 3 دن میں 7 کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا گیا، بھارتی فوج کی ناپاک کارروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے، بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمینیں ہتھیانے کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے اُنہیں بے گھر کر رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے، بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں