پنشنرز کیلئے خوشخبری، بڑی خبرآ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک)بیوہ پنشنرز کے لیے ویلفیئر فنڈ گرانٹ الگ سے حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی گئی، اب گرانٹ ان کی ماہانہ پنشن کے ساتھ ہی ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بیوہ پنشنرز اور معذور و مستحق بچوں کی سہولت کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف ویلفیئر فنڈ گرانٹ کو ماہانہ ادائیگیوں میں ضم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پیسکو ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بیوہ پنشنرز کے لیے ویلفیئر فنڈ گرانٹ الگ سے حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب یہ گرانٹ ان کی ماہانہ پنشن کے ساتھ ہی ادا کی جائے گی۔

اسی طرح معذور اور مستحق بچوں کی ویلفیئر گرانٹ بھی ان کے سرپرست کی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ منتقل کر دی جائے گی، جس کے بعد سرپرستوں کو گرانٹ کے لیے الگ سے بل جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ویلفیئر فنڈ گرانٹ کی ادائیگی میں تاخیر اور غیر ضروری دفتری کارروائیوں کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ مستحقین کو بلا تاخیر امداد مل سکے۔

نوٹیفکیشن میں بیوہ پنشنرز اور معذور بچوں کے کیسز بروقت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں مختلف ڈویژنز سے پنشن اور فنڈ جاری ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کارروائی مکمل کر کے پنشن اور گرانٹ کی ادائیگی ایک ہی ڈویژن سے یقینی بنائیں۔

پیسکو انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں