تمام اسمارٹ فونز مستطیل چوکور ہی کیوں ہوتے ہیں؟حیران کن وجہ جانیے
آپ آئی فون خریدیں یا کسی اینڈرائیڈ فون کو ترجیح دیں، زیادہ تر اسمارٹ فونز کی ساخت لمبی اور مستطیل ہوتی ہے جبکہ چاروں کونوں کو گول رکھا جاتا ہے۔ اگرچہ فولڈ ایبل اور فلپ فونز کی شکل روایتی اسمارٹ فونز سے مختلف ہے، لیکن مارکیٹ میں مستطیل فونز ہی نمایاں ہیں۔
ٹیک ماہرین کے مطابق اس ڈیزائن کی ایک بڑی وجہ اسمارٹ فون کا ڈسپلے ہے، موجودہ دور میں فون کی اسکرین تقریباً پورے فرنٹ حصے پر پھیلی ہوتی ہے، اس لیے مستطیل شکل اسکرین کے زیادہ سے زیادہ حصے کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اس کے علاوہ لمبے اور پتلے مستطیل فونز کو جیب، بیگ یا دیگر جگہوں پر رکھنا نسبتاً آسان ہوتا ہے، یہی ڈیزائن صارف کو فون ہاتھ میں پکڑنے اور اس پر مضبوط گرفت رکھنے میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اسمارٹ فون کے اندر موجود بیٹری بھی اس ڈیزائن کی ایک اہم وجہ ہے، فونز میں استعمال ہونے والی بیٹریاں عموماً پتلی اور مستطیل شکل کی ہوتی ہیں، جس سے دستیاب اندرونی جگہ کو بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اگرچہ مستقبل میں اسمارٹ فونز کے ڈیزائن میں مزید جدت آسکتی ہے اور فولڈ ایبل فونز کا استعمال بڑھ سکتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں مستطیل ڈیزائن عملی ضرورت اور صارفین کی عادت دونوں سے جڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بچانے والی شرٹ تیار
یہی وجہ ہے کہ مختلف کمپنیوں کے باوجود اسمارٹ فونز کی بنیادی شکل اب تک تقریباً ایک جیسی نظر آتی ہے۔