صنم جاوید کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان
قانونی ٹیم کی رکن اور معروف قانون دان بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی اور اس فیصلے کے حوالے سے انہوں نے قانونی مؤقف اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہم نے صنم جاوید خان کی جانب سے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید خان نے اپنے شوہر عتیق کے ساتھ ازدواجی تعلقات ختم کرنے کے لیے فیملی عدالت کا رخ کیا ہے، انہوں نے اپنے وکلاء کے توسط سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کے لیے باقاعدہ
ہم نے صنم جاوید خان کی جانب سے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے، اس لیے تمام ذرائع ابلاغ اور مبصرین سے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ @sanamkh22 @22muradkhan https://t.co/EjafGF5l5W
— khadija siddiqi (@khadijasid751) November 7, 2026
درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ کی تاریخ پر طلب کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی صحت سے متعلق قوم کو تشویش ہے‘
بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ صنم جاوید کا بالکل نجی اور ذاتی خاندانی معاملہ ہے، انہوں نے تمام الیکٹرانک و ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ، صحافیوں اور سوشل میڈیا مبصرین سے پرزور گزارش کی کہ وہ اس معاملے پر بلاوجہ کی قیاس آرائیوں، ذاتی تبصروں اور غیر تصدیق شدہ خبروں سے مکمل گریز کریں تاکہ ان کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔
خیال رہے کہ صنم جاوید خان 9 مئی کے واقعات کے بعد درج ہونے والے متعدد مقدمات میں گرفتاریوں، جیل کی صعوبتوں اور طویل قانونی جنگ کا سامنا کر رہی ہیں، جس کے باعث وہ ملکی میڈیا اور سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، مسلسل سیاسی اور قانونی دباؤ کے بعد ان کی ذاتی زندگی میں اس نئی تبدیلی نے ان کے خیر خواہوں اور اہل خانہ میں تشویش پیدا کی ہے۔