برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

برطانیہ
سلاؤ میں قائم کیے جانے والے کیمپ میں نائیکوپ کے نئے اجراء سے متعلق مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 6 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کردیا ، جس میں کہا قونصلر خدمات کے لیے خصوصی کیمپ لگایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کی سہولت اور قونصلر خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ’کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام‘ کے تحت خصوصی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی ہدایات پر قائم کیے جانے والے ان کیمپوں کے ذریعے پاکستانی شہری سینٹرل لندن آئے بغیر اپنے قریبی علاقوں میں ہی قونصلر خدمات حاصل کر سکیں گے۔

سلاؤ میں قائم کیے جانے والے کیمپ میں نائیکوپ (NICOP) کے نئے اجراء اور تجدید سمیت نادرہ سے متعلق مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں شکست، ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا بڑا استعفیٰ آگیا

اس کے علاوہ پاور آف اٹارنی، دستاویزات کی تصدیق، شناختی دستاویزات سے متعلق رہنمائی اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سے متعلق معاملات میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

ووکنگ میں قونصلر خدمات کے ساتھ ساتھ مفت قانونی مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ماہرینِ قانون خاندانی، جائیداد اور دیگر دیوانی (Civil) معاملات پر شہریوں کو مفت مشورے دیں گے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق قونصلر کیمپوں کے دوران بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو خاص ترجیح دی جائے گی تاکہ انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید برآں، قونصلر خدمات کی مقررہ فیس صرف ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہی وصول کی جائے گی، نقد رقم کی ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.50 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.31 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,550 ▲ 11,759
Gold 22K Per Tola 386,421 ▲ 10,779
Gold 21K Per Tola 368,856 ▲ 10,289
Gold 18K Per Tola 316,162 ▲ 8,819
Silver Per Tola 5,419 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,502 ▲ 53.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 362.00 ▼ 19.14
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں