انتخابات میں شکست، ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا بڑا استعفیٰ آگیا

Hermit Dhillon Resigns
فائل فوٹو
Updated | Published November, 6 2026 |
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا، محکمہ انصاف کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت ڈھلون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق ہرمیت ڈھلون کا استعفیٰ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، جسے ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وسط مدتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب کرنے اور ان کے صدارتی اختیارات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انتخابی نتائج کے بعد واشنگٹن میں سیاسی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ دو برس کے دوران قانون سازی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہونے کا امکان بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں 54 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کرلی، جبکہ ایوان نمائندگان میں بھی اپنی نشستوں کی تعداد میں 30 کا اضافہ کیا ہے۔

ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی اولین ترجیحات میں عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل کا حل اور ٹرمپ انتظامیہ کا احتساب شامل ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈیموکریٹس حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑی نظر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدر نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابی نتائج اور ڈیموکریٹس کے سخت مؤقف کے باعث صدر ٹرمپ کو آئندہ دو سال کے دوران سیاسی اور انتظامی سطح پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.50 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.31 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,550 ▲ 11,759
Gold 22K Per Tola 386,421 ▲ 10,779
Gold 21K Per Tola 368,856 ▲ 10,289
Gold 18K Per Tola 316,162 ▲ 8,819
Silver Per Tola 5,419 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,502 ▲ 53.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 362.00 ▼ 19.14
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں