فاسٹ بولرمحمد عامر افغانستان پریمپئر لیگ کا حصہ بن گئے
دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد عامر نے اس ٹورنامنٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم ڈرافٹ رجسٹریشن میں ان کی رہائش پاکستان درج ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو ہونے والے ڈرافٹ میں 34 سالہ فاسٹ بولر کو پلاٹینم کیٹیگری میں چنا گیا جس کے تحت انہیں ایک لاکھ ڈالر معاوضہ ملے گا۔
وہ ٹیم میں افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی، انگلینڈ کے بیٹر جو کلارک اور جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس کے ساتھ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کی مانگ نے تمام ریکارڈ توڑ دی
محمد عامر نے رواں سال مئی میں برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔ اس حیثیت کے باعث انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کی ضرورت پیش نہ آنے کا امکان ہے۔
محمد عامر پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان کا آخری بین الاقوامی میچ جون 2024 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تھا۔
Kandahar Warriors make their first Platinum Pick, securing Muhammad Amir! 🔥 Watch live: https://t.co/nDwDZ33XTx #APLT20 | #APLDraft2026 https://t.co/d7fGKVtLO6
— Afghanistan Premier League (@theaplt20) November 3, 2026
دوسری جانب سفارتی کشیدگی کے باعث دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے این او سی ملنے کے امکانات کم بتائے جا رہے ہیں۔