پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما مسز تاج آفریدی پیپلزپارٹی میں شامل

پی ٹی آئی
مسز تاج آفریدی نے پیپلز ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
شانگلہ (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سرگرم رہنما مسز تاج آفریدی نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسز تاج آفریدی نے ضلع شانگلہ کے علاقے داموڑی میں واقع پیپلز ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے ان کا استقبال کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسز تاج آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی خدمت کے جذبے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے فضل الرحمان کے بیٹے کو طلب کرلیا

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب مقامی سیاسی حلقوں کی جانب سے شانگلہ جیسے اہم سیاسی ضلع میں پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس شمولیت سے ضلع شانگلہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور سیاسی رابطوں کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں