نجی ایئر لائن سے اچانک 300 سے زائد ملازمین فارغ

نجی ایئرلائن ایئر بلیو
ای میل کے مطابق ملازمین کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ 2 نومبر 2026 کو ختم کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ایئرلائن نے اچانک 300 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا، جن میں شعبہ انجینئرنگ کے 69 ملازمین بھی شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے ملازمین کو برطرفی کے فیصلے سے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ برطرف کیے گئے ملازمین کا تعلق انجینئرنگ، پسنجر ہینڈلنگ، ایئر سائیڈ سمیت مختلف شعبہ جات سے ہے۔

 ایئرلائن کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کے مطابق ملازمین کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ 2 نومبر 2026 کو ختم کر دیا گیا ہے۔ تمام برطرف ملازمین کو نجی ایئر لائن کے سروس کارڈز اور ایئرپورٹ پاسز شعبہ ہیومن ریسورس (ایچ آر) میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن انتظامیہ نے شعبہ ایچ آر کو برطرف ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ملازمین کی برطرفی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی موجودہ غیر یقینی صورت حال اور ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش مختلف چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 نجی ایئر لائن کے اس فیصلے کے بعد متاثرہ ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں