چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

چیٹ جی پی ٹی
مفت اور گو صارفین کے لیے جی پی ٹی-5.6 لُونا کو بطور ڈیفالٹ ماڈل متعارف کرایا جائے گا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 8 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مفت اور گو پلان استعمال کرنے والے صارفین کو جلد لامحدود ٹیکسٹ چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور گفتگو کے دوران انہیں خودکار طور پر کسی کمزور ماڈل پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس ہفتے مفت اور گو صارفین کے لیے جی پی ٹی-5.6 لُونا کو بطور ڈیفالٹ ماڈل متعارف کرایا جائے گا، جو موجودہ جی پی ٹی-5.5 اِنسٹنٹ کی جگہ لے گا۔

اوپن اے آئی کے مطابق آئندہ ہفتے مفت اور گو صارفین کو ’تھِنک‘ نامی نیا بٹن بھی دستیاب ہوگا، جس کی مدد سے وہ یہ طے کر سکیں گے کہ چیٹ جی پی ٹی جواب تیار کرتے وقت کتنی گہرائی سے تجزیہ کرے۔

کمپنی نے واضح کیا کہ اگرچہ ٹیکسٹ چیٹس پر اب کوئی مقررہ حد نہیں ہوگی، تاہم، فائل اپ لوڈ اور تصاویر بنانے کی سہولت پر بدستور استعمال کی حدود برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے نئے فیچر میں تصویر اور ویڈیوز کے ریپلائی میں مزید آسانی

دوسری جانب اوپن اے آئی نے اپنے پلس اور پرو صارفین کے لیے دستیاب جی پی ٹی-5.6 سول ماڈل کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نیا ورژن زیادہ براہِ راست، مختصر اور بہتر انداز میں جواب دے گا، جبکہ غیر ضروری تفصیلات سے گریز کرے گا۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ اپ ڈیٹ شدہ جی پی ٹی-5.6 سول اعداد و شمار، تاریخوں، حوالوں، قواعد اور مفروضوں سے متعلق پہلے کے مقابلے میں کم غلطیاں کرے گا۔

کمپنی کے اندرونی جائزے کے مطابق مالیاتی، طبی اور قانونی نوعیت کے سوالات میں حقائق پر مبنی غلطیوں کی شرح جی پی ٹی-5.5 انسٹنٹ کے مقابلے میں تقریباً 68 فی صد کم رہی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں